تازہ ترین

جنگ بندی پر اظہار تشکر، وزیراعظم کی فریقین کو 10 اپریل کو اسلام آباد آنے کی دعوت

محبت کو عام کریں
  • وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے جنگ بندی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے امریکی و ایرانی وفود کو 10 اپریل کو اسلام آباد آنے کی دعوت دے دی۔

فریقین کی جانب جنگ بندی پر اتفاق کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ مجھے انتہائی عاجزی کے ساتھ یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ لبنان اور دیگر جگہوں پر فوری طور پر جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اس پرتپاک اقدام کا خیر مقدم کرتا ہوں اور دونوں ممالک کی قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور تمام تنازعات کے تصفیہ اور ایک حتمی معاہدے کیلئے مزید بات چیت کیلئے جمعہ 10 اپریل 2026ء کو فریقین کے وفود کو اسلام آباد میں مدعو کرتا ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.