بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی:ڈپٹی کمشنر چوہدری محمدطارق
بھمبر(پی آئی ڈی)عوام کو بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے محفوظ رکھنے اور جاری انرجی بحران کے تناظر میں مؤثر حکمت عملی اپنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر چوہدری محمدطارق کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایکسئین میاں عبیداللہ، ایکسئین ارسلان انجم اور ایس ڈی او انجینئر حسیب الرحمان نے بریفنگ دیتے ہوئے بجلی کی ترسیل، درپیش مسائل اور ممکنہ حل پر تفصیلی روشنی ڈالی۔اجلاس میں ایس ڈی ایم سہیل بشیر، افسر مال قیصر محمود شمس، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عدنان مختار سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر گرمیوں کے موسم میں لوڈشیڈنگ سے عوام کو درپیش مشکلات اور ان کے تدارک کے لیے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر چوہدری محمدطارق نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت دی کہ اگر کسی بھی وجہ سے لوڈشیڈنگ ناگزیر ہو تو باقاعدہ شیڈول جاری کیا جائے اور عوام کو پیشگی آگاہ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آندھی، طوفان یا دیگر موسمی حالات کے دوران بھی بجلی کی فراہمی میں تعطل کی صورت میں بروقت اطلاع دینا یقینی بنایا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ایکسئین اور ایس ڈی اوز فیلڈ میں متحرک رہیں اور متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں تاکہ مسائل کا فوری حل ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ برقیات ڈیپارٹمنٹ اور ضلعی انتظامیہ باہمی رابطہ مضبوط بناتے ہوئے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں۔اجلاس میں بجلی چوری کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات پر بھی اتفاق کیا گیا۔ مزید برآں خالصہ و شاملاتی اراضی میں بجلی کے کنکشنز کے اجراء سے قبل ڈپٹی کمشنر سے باقاعدہ منظوری حاصل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوامی ریلیف حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے