گجرات شہر میں گزشتہ رات سے جاری موسلادھار بارش کے دوران منیجنگ ڈائریکٹر واسا کاشان حفیظ بٹ کا شہر بھر کادورہ
تینوں زونز میں جاری آپریشنل صورتحال کا جائزہ، واسا ٹیموں کو اگلے چوبیس گھنٹے فیلڈ میں رہنے کی ہدایات
گجرات شہر میں گزشتہ رات سے جاری موسلادھار بارش کے دوران منیجنگ ڈائریکٹر واسا کاشان حفیظ بٹ کا شہر بھر کادورہ،بارشی پانی کے نکاس کے حوالے سے جاری تینوں زونز میں جاری آپریشنل صورتحال کا جائزہ، واسا ٹیموں کو اگلے چوبیس گھنٹے فیلڈ میں رہنے کی ہدایات،دوران ڈیوٹی غفلت برتنے اور غیرحاضر عملے کو شوکاز نوٹس جاری.منیجنگ ڈائریکٹر واسا کاشان حفیظ بٹ نے گزشتہ رات شہر کے نشیبی علاقوں سمیت شہر کی اہم شاہراوں میں بارشی پانی کےنکاسیٔ آب کے حوالے سے جاری آپریشنز کاجائزہ لیا،دروان دورہ جیل چوک، کچہری چوک، پرنس چوک، جناح چوک، کالرہ، گلزار مدینہ اور جی ٹی ایس چوک سمیت دیگر اہم مقامات کا دورہ کیا جہاں پر، ڈائریکٹر انجینئرنگ واسا شیخ عبدالواہاب نے شہر بھر میں جاری نکاسیٔ آب کے آپریشنل صورتحال پربریفنگ دی،اس موقع پر ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر واسا حسنین فیصل بھلی، ڈائریکٹر انجینئرنگ واسا شیخ عبدالواہاب، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، انجینئرز اور دیگر متعلقہ عملہ بھی موجود تھا، دوران بریفنگانکا کہنا تھاشہر کے 12 سے زائد ڈسپوزل اسٹیشنز مکمل طور پر فعال ہیں اور مسلسل پانی کے اخراج کیلئے کام کر رہے ہیں، جبکہ اضافی مشینری اور پمپس بھی فیلڈ میں فراہم کر دیے گئے ہیں تاکہ پانی کے نکاسی کےحوالے سے آپریشن تیز کردیا گیا ہے ،اسی دوران منیجنگ ڈائریکٹر واسا کاشان حفیظ بٹ نشیبی علاقوں، مرکزی شاہراہوں اور اہم چوراہوں پر پانی کی صورتحال کا بغور معائنہ کیا اور افسران و عملے کو ہدایات جاری کیں کہ بارشی پانی کے فوری وبہتر اخراج کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات میں کمی لائی جا سکے، شاہ حسین نالے سمیت دیگر ڈرینج چینلز کی صفائی کا عمل بھی جاری ہے، نالوں میں کچرے اور گندگی کے باعث پیدا ہونے والی رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کیا جا رہا ہے تاکہ پانی کے بہاؤ میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے اور شہری علاقوں سے پانی کا بروقت اخراج ممکن ہو سکے،کاشان حفیظ بٹ نے اس موقع پر ہدایتدیتے ہوئے کہنا تھا نشیبی علاقوں میں پانی کے جمع ہونے کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور جہاں کہیں بھی نکاسیٔ آب میں رکاوٹ درپیش ہو، وہاں فوری طور پر عملہ اور مشینری تعینات کی جائےانکا مزید کہنا تھاجیل چوک اور کچہری چوک جیسے اہم مقامات پر پانی کے فوری اخراج کیلئے خصوصی ٹیمیں کام کر رہی ہیں اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیںوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پرمنیجنگ ڈائریکٹر واسا کاشان حفیظ بٹ نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے مزید کہنا تھا آئندہ 24 گھنٹے فیلڈ میں موجود رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر الرٹ رہیں، انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے،منیجنگ ڈائریکٹر واسا کا مزید کہنا تھاواسا کی ٹیمیں شہر بھر میں متحرک ہیں اور نکاسیٔ آب کے نظام کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے کنٹرول روم کو فعال رکھا گیا ہے اور تمام شکایات پر فوری کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے تاکہ عوام کو بروقت ریلیف فراہم کیا جا سکے، واسا گجرات ہر ممکن وسائل بروئے کار لاتے ہوئے بارشی پانی کے نکاس کو یقینی بنا رہا ہے اور آنے والے چندگھنٹوں میں صورتحال مزید بہتر ہو جائے گی،