ایچ پائلوری کا بہترین علاج ہومیوپیتھی میں ہے:حاجی الماس
ایچ پائلوری سے ذہنی پریشانی اور افسردگی، ذہنی دباؤ، مایوسی یا غمزدگی کی علامات بھی پیدا ہوتی ہیں
کوٹلہ ارب علی خان (چوہدری امیر حمزہ سے) ایچ پائلوری کے زیر اہتمام نور پیلس میرج ہال ککرالی میں لیکچر سیمینار کا اہتمام۔
ہانیمن ہیلتھ کیئر انٹر پرائزز کے تعاون سے ہاشمی ہومیو پیتھک سٹور کوٹلہ نے میزبانی کے فرائض سرانجام دیئے۔ چوہدری ناصر اقبال اسسٹنٹ کمشنر ایف بی آر مہمان خصوصی تھے ۔ ڈاکٹر حبیب الرحمن ہاشمی، ڈاکٹر اسامہ حبیب ہاشمی، ڈاکٹر ناصر رزاق ہاشمی، انس حبیب ہاشمی نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔
گجرات کمیونٹی کے ڈاکٹر پرنسپل طاہر ہومیو پیتھک میڈیکل کالج ڈاکٹر عباس شاہ، حاجی الماس، ڈاکٹر انجم نور دین، ڈاکٹر مہر، ڈاکٹر امتیاز حیدر شاہ اور ڈاکٹر طارق شاکر بھمبر نے شرکت کی۔
مزید دیگر خصوصی ڈاکٹرز صاحبان ڈاکٹر امتیازی بھمبر، ڈاکٹر واحد ربانی بھمبر، ڈاکٹر عارف برنالہ، ڈاکٹر عامر مرزا، ڈاکٹر فیاض ہنج، ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری ککرالی، ڈاکٹر کرامت اللہ، ڈاکٹر حاجی ریاض، ڈاکٹر جبران شفیق، ڈاکٹر وقاص علی امتیاز، ڈاکٹر نواز مرزا گلیانہ، ڈاکٹر اکرم شاہد، ڈاکٹر ذوالفقار چوہدری، ڈاکٹر بلال، ڈاکٹر ضیاء الحسن ضیاء، ڈاکٹر محسن شبیر، حاجی خادم خوشی لنگڑیال، ڈاکٹر راجہ وقار الحسن، ڈاکٹر حافظ نوید اشرف نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کے ساتھ خصوصی شرکت کی۔
دوسرے سیشن میں ڈاکٹر نصر اللہ بلوچ لاہور نے ریسرچ پروڈکٹ ایچ پائلوری پر سائنٹفک لیکچر دیا۔ اس سیشن میں خصوصی شرکت ہومیوڈاکٹر انوار اور ڈاکٹر دانش لاہور مینجنگ ڈائریکٹر ہانیمن ہیلتھ کیئر انٹر پرائزز نے خصوصی خطاب کیا۔
ڈاکٹر حبیب الرحمن ہاشمی نے ہاشمی ہومیو پیتھک سٹور کوٹلہ کی چونتیس سالہ خدمات پر خصوصی بریفننگ دی اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔