پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کےوفد کاصدر افضل بٹ کی قیادت میں گجرات پریس کلب کا دورہ
نومنتخب صدر سید نوید شاہ، جنرل سیکرٹری محمد داؤد شفیع اور کابینہ کو مبارکباددی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا
وفد میں راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر آصف بشیر چوہدری، نائب صدر پی ایف یو جے راجہ حبیب، گوجرانوالہ پریس کلب کے سینئر نائب صدر شفقت عمران، پی ایف یو جے گوجرانوالہ کے صدر چوہدری یاسر جٹ، ایڈیٹر روزنامہ انصاف حافظ محمد اقبال اور وزیر آباد چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر میاں صبیح الرحمن شامل تھے
گجرات (عبدالسلام مرزا) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کا وفد صدر افضل بٹ کی قیادت میں گجرات پریس کلب میں نومنتخب صدر سید نوید شاہ، جنرل سیکرٹری محمد داؤد شفیع اور کابینہ کو مبارکباد دینے تشریف لایا، وفد میں راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر آصف بشیر چوہدری، نائب صدر پی ایف یو جے راجہ حبیب، گوجرانوالہ پریس کلب کے سینئر نائب صدر شفقت عمران، پی ایف یو جے گوجرانوالہ کے صدر چوہدری یاسر جٹ، ایڈیٹر روزنامہ انصاف حافظ محمد اقبال اور وزیر آباد چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر میاں صبیح الرحمن شامل تھے، گجرات پریس کلب آمد پر نومنتخب کابینہ اور ممبران نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے وفد نے نومنتخب صدر سید نوید شاہ، سینئر نائب صدر رانا شہزاد احمد، نائب صدر شاہد اقبال، جنرل سیکرٹری محمد داؤد شفیع، جوائنٹ سیکرٹری عامر بیگ مرزا، سیکرٹری فنانس مرزا محمد یونس، سیکرٹری اطلاعات و نشریات شہزاد احمد بٹ، سیکرٹری تقریبات نعیم عظمت کپور، سیکرٹری سپورٹس مرزا اویس بیگ، سیکرٹری لائبریری سیف اللہ طاہر اور ممبران مجلس عاملہ عاطف ایوب بٹ، رانا نذیر، ظہیر مرزا، محسن بشیر اور رانا عبدالرؤف خالد کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، پی ایف یو جے وفد نے نومنتخب کابینہ کو گلدستے پیش کیے اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی، اس موقع پر گجرات پریس کلب کے سابق صدر ملک شفقت اعوان، سینئر صحافی عرفان حفیظ کھوکھر، راجہ ریاض احمد راسخ، اعجاز احمد شاکر، شاہد بشیر کمبوہ، نوازش علی نوازش، ڈاکٹر رزاق غفاری، ذوالفقار علی باجوہ، سید اظہر شاہ، عاصم رضا سید، عبدالسلام مرزا، سید اعتزاز حیدر، سعید احمد، سید عابد علی، ذوالفقار حیدر شاہ اور مرزا شاکر بیگ موجود تھے، صدر سید نوید شاہ نے گجرات پریس کلب آمد اور خوشیوں میں شامل ہونے پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس وفد کا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔