افضل بٹ ورکنگ جرنلسٹس کیلئے رول ماڈل اور امید کی کرن ہیں:سید نوید شاہ
امید ہے صدرپی ایف یو جے افضل بٹ صحافیوں کو پیکا ایکٹ سے ضرور نکالیں گے :محمد دائود شفیع
گجرات پریس کلب پی ایف یو جے اور افضل بٹ کے شانہ بشانہ کھڑا ہے :ملک شفقت اعوان
افضل بٹ سے صحافیوں کے حقوق کے لیے کردار ادا کرنے کے حوالے سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا:اعجاز شاکر
صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد کرنے پر افضل بٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں :راجہ ریاض احمد راسخ
افضل بٹ دنیابھر میں دنیا بھر میں کسی تعارف کے محتاج نہیں :سعید احمد چوہدری
گجرات (عبدالسلام مرزا) گجرات پریس کلب کے صدر سید نوید شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے دنیا میں نام کمایا، پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ شعبہ صحافت کا معیار بلند کرنے میں تحریک کا نام ہے، ورکنگ جرنلسٹس کیلئے رول ماڈل اور امید کی کرن ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجرات پریس کلب میں پیکا ایکٹ کیخلاف پی ایف یو جے کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، گجرات پریس کلب کے جنرل سیکرٹری محمد داؤد شفیع کا کہنا تھا کہ انہیں پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ کے ساتھ 8 سال صحافتی رموز سیکھنے کا موقع ملا جو ان کے لیے اعزاز ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ افضل بٹ صحافیوں کو پیکا ایکٹ کے امتحان سے ضرور نکالیں گے، گجرات پریس کلب کے سابق صدر ملک شفقت اعوان کا کہنا تھا کہ پی ایف یو جے صدر افضل بٹ کی قیادت میں آزادی صحافت کا گلا دبانے کیلئے بنائے گئے پیکا ایکٹ سمیت دیگر کالے قوانین کے خاتمے کیلئے بھرپور جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے، گجرات پریس کلب پی ایف یو جے کے شانہ بشانہ ہے، صدر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن گجرات اعجاز احمد شاکر کا کہنا تھا کہ پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے جرأت و بہادری سے صحافتی فرائض سر انجام دئیے، ان سے صحافیوں کے حقوق کیلئے کردار ادا کرنے پر بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، سینئر صحافی راجہ ریاض احمد راسخ نے پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ کو صحافیوں کیلئے گراں قدر خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا، گجرات پریس کلب کے سابق جنرل سیکرٹری سعید احمد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ دنیا بھر میں کسی تعارف کیے محتاج نہیں، ان سے پیار و محبت کا رشتہ ہے، صحافیوں کی سرپرستی پر ہمیں ان پر فخر ہے، ممبر مجلس عاملہ رانا نذیر کا کہنا تھا کہ میں 1995 ء میں راولپنڈی میں فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کا ممبر تھا جب پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ سے ملاقات ہوئی، انہوں نے بے شمار مصیبتوں کا سامنا کیا اور نیشنل پریس کلب کے قیام کیلئے جدوجہد کی، بزنس مین ناصر چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ سے 1998 ء سے تعلق قائم ہوا، انہوں نے ہمیشہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے جدوجہد کی، جس پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، گجرات پریس کلب میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے کنونشن میں صدر افضل بٹ، راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر آصف بشیر چوہدری، نائب صدر پی ایف یو جے راجہ حبیب، گوجرانوالہ پریس کلب کے سینئر نائب صدر شفقت عمران، پی ایف یو جے گوجرانوالہ کے صدر چوہدری یاسر جٹ، ایڈیٹر روزنامہ انصاف حافظ محمد اقبال، وزیر آباد چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر میاں صبیح الرحمن اور گجرات پریس کلب کی کابینہ و ممبران نے بھرپور شرکت کی۔