چیئرمین یونین کونسل توتین کڈیالہ الحاج ماسٹرمحمد اعظم دنیائے فانی سے رخصت ہوگئے
نماز جنازہ میں تمام مکاتب فکر سے سینکڑوں افراد نے شرکت کی
بھمبر (پی آئی ڈی)چیئرمین یونین کونسل توتین کڈیالہ معروف سیاسی سماجی عملی شخصیت الحاج ماسٹرمحمد اعظم دنیائے فانی سے رخصت ہوگئے۔کڈیالہ میں نماز جنازہ ادا کرکے سپرد خاک کردیا گیا اس دوران وزیرحکومت چوہدری علی شان سونی نے اپنے قریبی رفیق ہمدرد و سینئر ساتھی کی وفات پرگہرے رنج کا اظہارکیا۔نماز جنازہ میں تمام مکاتب فکر سے سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور مرحوم کی درجات بلندی کی دعا کی۔