اے کے این ایس (AKNS)کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل چوہدری خالد محمود انجم کی ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری محمدطارق سے ملاقات
بھمبر(پی آئی ڈی)اے کے این ایس (AKNS)کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل چوہدری خالد محمود انجم نے ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری محمدطارق سے ملاقات کی، انکی تعیناتی پرنیک خوائشات کا اظہارکیا۔اس دوران ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسرعدنان مختار،صحافی چوہدری سلیم ساگر،راجہ ثاقب علی،تاجروطن یار خان ڈاکٹر انعام اللہ ودیگر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ ریاستی تعمیرو ترقی میں اجتماعی حیثیت کے ساتھ ہمیں تعمیری سوچ سے آگے بڑھناچاہیے۔میڈیا اہم ستون ہے اور ریاستی نیک نامی میں اضافے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔