تازہ ترین

ڈپٹی کمشنر قصور محمد آصف رضا کی زیر صدارت ٹرانسپورٹرز اور کسان اتحاد کے عہدیداران کے ساتھ اجلاس

محبت کو عام کریں

ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنانے، کرایوں کے تعین، اور مسافروں کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے:ڈپٹی کمشنر قصور محمدآصف رضا

قصور(3اپریل 2026ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر قصور محمد آصف رضا کی زیر صدارت ٹرانسپورٹرز اور کسان اتحاد کے عہدیداران کے ساتھ اجلاس ۔ اجلاس میں قائمقام ڈی پی او قصور ضیاء اللہ، اسسٹنٹ کمشنرقصور غلام فاطمہ، سیکرٹری آر ٹی اے سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب ٹرانسپورٹرز اور کسانوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنانے، کرایوں کے تعین، اور مسافروں کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔اجلاس کے دوران ٹرانسپورٹرز نے اپنے مسائل پیش کیے جن میں ڈیزل کی قیمتوں، روٹس کے مسائل اور جرمانوں سے متعلق شکایات شامل تھیں، جبکہ کسان اتحاد کے نمائندگان نے زرعی اجناس کی ترسیل، کھاد اور دیگر زرعی سہولیات کے حوالے سے درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔قائمقام ڈی پی او نے اجلاس میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی اور یقین دہانی کرائی کہ ٹرانسپورٹرز اور کسانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر قصور نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور آئندہ اجلاس میں پیش رفت رپورٹ پیش کی جائے۔اجلاس کے اختتام پر ٹرانسپورٹرز اور کسان اتحاد کے عہدیداران نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی

Leave A Reply

Your email address will not be published.