تازہ ترین

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ضلع بھر میں خوراک کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں جاری

محبت کو عام کریں

گجرات: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ضلع بھر میں خوراک کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 78 انسپکشنز کی گئیں، جن میں 14 بہتری کے نوٹسز جاری کیے گئے۔مزید برآں 5 مقامات پر جرمانے عائد کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر 1 لاکھ 53 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔ ایک مقام پر ایمرجنسی پروہیبیشن آرڈر جاری کیا گیا جبکہ ایک کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی گئی۔کارروائیوں کے دوران 8 فوڈ سیمپلز حاصل کیے گئے جبکہ 17.8 کلوگرام زائد المیعاد اور ممنوعہ اشیائے خورونوش تلف کی گئیں۔حکام کا کہنا ہے کہ عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیے چیکنگ کا عمل بلا تعطل جاری رکھا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.