کمشنر گوجرانوالہ/گجرات ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی کادورہ گجرات ,مختلف محکموں کے سربراہان کے ساتھ اہم اجلاس
گجرات: کمشنر گوجرانوالہ/گجرات ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی نے گجرات کا دورہ کیا اور ڈی سی آفس گجرات میں پنجاب حکومت کے مختلف محکموں کے سربراہان کے ساتھ اہم اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو وقاص صفدر سکندری نے مختلف امور پر بریفنگ دی جبکہ اے ڈی سی جی صبا سحر، اسسٹنٹ کمشنر گجرات عبدالقدیر زرکون سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ایم ڈی واسا کاشف حفیظ بٹ نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام (PDP) کے تحت جاری منصوبوں پر بریفنگ دی، جبکہ ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ اور ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر طاہر عزیز نے اربن فلڈنگ اور متعلقہ امور پر آگاہ کیا۔اجلاس کے دوران اسسٹنٹ کمشنر گجرات کی جانب سے کارروائیوں پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ایک پٹرول پمپ کو سیل کیا گیا جبکہ خلاف ورزی کرنے پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ایکسین ایریگیشن نے ڈی سی بند کی بحالی، ہیلسی نالہ میں ڈی سلٹنگ اور بیڈ کلیئرنس سمیت فلڈ ریسٹوریشن کے جاری کاموں اور فلڈ میٹیگیشن کی فزیبلٹی پر تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ تصور عباس نے ڈنگہ تھانہ روڈ پر انسداد تجاوزات کے بعد ترقیاتی و بیوٹیفکیشن منصوبوں، سڑک کی تعمیر، نالہ کی تعمیر، آر سی سی ورک اور سنٹرل میڈین کی ڈویلپمنٹ پر بریفنگ دی۔
اجلاس میں خوشاب روڈ اور تھانہ روڈ کی توسیع سمیت دیگر اہم ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو تیزی اور معیاری انداز میں مکمل کیا جائے، خصوصاً فلڈ ریسٹوریشن اور اربن فلڈنگ سے بچاؤ کے اقدامات کو بروقت یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جا سکے۔بعد ازاں کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے اسسٹنٹ کمشنر گجرات عبدالقدیر زرکون اور ایم ڈی واسا کاشف حفیظ بٹ کے ہمراہ اسٹیڈیم گجرات میں زیر تعمیر ڈسپوزل اسٹیشن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا اور جاری پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو تیزی اور معیاری انداز میں مکمل کیا جائے، خصوصاً فلڈ ریسٹوریشن اور اربن فلڈنگ سے بچاؤ کے اقدامات کو بروقت یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جا سکے